Post Main Ad Panel
Read in English این سی سی آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز اور مواد میں ملوث ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز اور مواد میں ملوث ملزم گرفتار

22 ویوز

فیصل آباد: 7 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) فیصل آباد نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے جنسی استحصال اور غیراخلاقی مواد (چائلڈ پورنوگرافی) کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی امریکہ کے ادارے "نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن"  کی جانب سے موصول ہونے والی سائبر ٹپ لائن رپورٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

آپریشن کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کیا گیا، جس کے تکنیکی تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ ڈیوٹی متنازعہ جی میل آئی ڈی اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے منسلک تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے نابالغ بچوں سے متعلق قابلِ اعتراض مواد تیار کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ملزم کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کی دفعہ 22 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel