Post Main Ad Panel
Read in English این سی سی آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث ملزم گرفتار

26 ویوز

فیصل آباد: 6 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) فیصل آباد نے واٹس ایپ کے ذریعے ایک خاتون کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے دھوکہ دہی کے ذریعے متاثرہ خاتون کا قابل اعتراض مواد حاصل کیا اور پھر اسے واٹس ایپ پر بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے کے لیے استعمال کیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے جس میں ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں۔ پولیس اسٹیشن این سی سی آئی اے فیصل آباد میں پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20، 21 اور 24 کے تحت باضابطہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel