Post Main Ad Panel
Read in English سائلین کے لیے بڑی سہولت: کمشنر آفس فیصل آباد میں ریونیو کیسز کی آن لائن سماعت کا باقاعدہ اجراء، اضلاع کے شہریوں کا وقت اور پیسہ بچے گا

سائلین کے لیے بڑی سہولت: کمشنر آفس فیصل آباد میں ریونیو کیسز کی آن لائن سماعت کا باقاعدہ اجراء، اضلاع کے شہریوں کا وقت اور پیسہ بچے گا

4 ویوز

فیصل آباد: 10 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): اہلیانِ فیصل آباد ڈویژن کو انقلابی اور جدید سہولت کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے کمشنر آفس فیصل آباد میں ریونیو کیسز کی آن لائن سماعت کا باقاعدہ اجراء کر دیا گیا ہے۔

کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں اور وکلاء کو اب ریونیو کیسز کی پیروی کے لیے کمشنر یا ایڈیشنل کمشنرز کی ڈویژنل عدالتوں (فیصل آباد) کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ سائلین اپنے اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈویژنل کورٹ کی سماعت میں باآسانی شریک ہو سکتے ہیں۔

کمشنر ڈویژن نے مزید وضاحت کی کہ اس جدید نظام کی بدولت نہ صرف سماعت آن لائن ہوگی بلکہ ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کی ایپلیکیشن پر اپ لوڈ کی جانے والی فیصلے کی کاپی بھی آن لائن حاصل کی جا سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں دیگر اضلاع کے شہریوں کو سماعت میں پیشی کے لیے ہزاروں روپے سفری اخراجات کی مد میں برداشت کر کے فیصل آباد آنا پڑتا تھا، تاہم اس آن لائن سہولت سے شہریوں کے قیمتی وقت کے ساتھ ساتھ ان کے مالی اخراجات کی بھی نمایاں بچت ہوگی۔

 

Post Bottom Ad Panel