فیصل آباد
سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی سموگ سیزن کے حوالے سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی
10
ویوز
فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) - سموگ سیزن سے قبل فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے محکمہ ماحولیات کے اشتراک سے دھواں چھوڑنے اور آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا کی زیرِ نگرانی جاری کارروائیوں کے دوران ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے گاڑی مالکان پر زور دیا کہ وہ سموگ سیزن سے قبل اپنی گاڑیوں کی بروقت سروس اور مینٹیننس کروائیں، انجن اور ایگزاسٹ سسٹم کی درستگی یقینی بنائیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سڑکوں پر لانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شہریوں کا تعاون اور ذمہ دارانہ رویہ انتہائی اہم ہے۔