Post Main Ad Panel
Read in English خواتین کے تحفظ پر زیرِ ٹولرنس پالیسی: خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا تصاویر شیئر کرنے والا ملزم گرفتار، روڈالہ روڈ پولیس کی کارروائی

خواتین کے تحفظ پر زیرِ ٹولرنس پالیسی: خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا تصاویر شیئر کرنے والا ملزم گرفتار، روڈالہ روڈ پولیس کی کارروائی

12 ویوز

فیصل آباد: 8 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): خواتین کے تحفظ اور ڈیجیٹل ہراسگی کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھتے ہوئے فیصل آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نعیم نے زینب نامی خاتون کو شدید ہراساں کرنے اور ان کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع پر شیئر کرنے کا مکروہ فعل سر انجام دیا تھا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ محمد گلزار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف الیکٹرانک کرائمز اور تعزیراتِ پاکستان کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے اس موقع پر دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ خواتین کے تحفظ اور ان کی عزت و وقار پر فیصل آباد پولیس کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور معاشرے میں ہراسگی پھیلانے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

 

Post Bottom Ad Panel