Post Main Ad Panel
Read in English شہریوں کے گھروں سے قیمتی سامان چوری کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار

شہریوں کے گھروں سے قیمتی سامان چوری کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار

4 ویوز

فیصل آباد: 5 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)---- پولیس نے شہریوں کے گھروں سے قیمتی سامان چوری کرنے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزمان راشد اور امین موقع پا کر لوگوں کے گھروں میں گھستے اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد محمد یوسف نے پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان راشد اور امین کو دبوچ لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور ان کی دیگر سابقہ وارداتوں کے انکشاف کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے عزم ظاہر کیا ہے کہ چوری اور ڈکیتی جیسی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت ترین سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel