Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: جھمرہ روڈ پر گٹی کے قریب گاڑی پر فائرنگ، دو افراد زخمی

فیصل آباد: جھمرہ روڈ پر گٹی کے قریب گاڑی پر فائرنگ، دو افراد زخمی

7 ویوز

فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) - جھمرہ روڈ پر گٹی اسکول کے قریب ایچ بی ایل بینک کے نزدیک نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کنٹرول روم کو فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور دونوں زخمیوں (22 سالہ شہزیب ولد ثاقب علی اور 25 سالہ حمزہ ولد فاروق) کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد گاڑی میں رقم لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد زخمیوں کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

Post Bottom Ad Panel