Post Main Ad Panel
Read in English ملت ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، بین الاضلاعی گینگ کے 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

ملت ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، بین الاضلاعی گینگ کے 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

13 ویوز

 

فیصل آباد، پاکستان 28ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے مکھن پل کے قریب سٹی کرائم ڈویژن (سی سی ڈی) کی ٹیم کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران بین الاضلاعی گینگ کے دو خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی سی سی ڈی وسیم ریاض کی ہدایت پر انچارج سی سی ڈی لائلپور ڈویژن انسپکٹر حسن صدیق چیمہ، انچارج سی سی ڈی اقبال ڈویژن سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ اور انچارج سی سی ڈی مدینہ ڈویژن انسپکٹر ارم رضا شاہ کی مشترکہ ٹیم نے خطرناک اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ اس دوران وہاں موجود 5 ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ان کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی ملزمان ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ہلاک ملزمان کی شناخت 215 رب کے رہائشی عمیر شہزاد اور عبدالمعیز کے نام سے ہوئی ہے جو بینک ڈکیتی، راہزنی اور دورانِ ڈکیتی فائرنگ کر کے شہریوں کو قتل کرنے کی 3 درجن سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ہلاک ڈاکو تھانہ فیکٹری ایریا سے 12 لاکھ اور تھانہ سرگودھا روڈ سے 20 لاکھ روپے چھیننے کی سنگین وارداتوں کے اہم ملزم تھے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے

Post Bottom Ad Panel