کھیل
اقبال اسٹیڈیم میں ٹرائی سیریز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ، بنگلہ دیش انڈر 19 کا سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
8
ویوز
فیصل آباد: 5 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے تاریخی اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹرائی سیریز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے سری لنکا انڈر 19 کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہے۔ انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔