Post Main Ad Panel
Read in English جڑانوالہ کے قریب کوسٹر ٹائر پھٹنے کے باعث نہر میں جا گری: دو ماہ کا بچہ جاں بحق، 7 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 کی فوری امدادی کارروائی

جڑانوالہ کے قریب کوسٹر ٹائر پھٹنے کے باعث نہر میں جا گری: دو ماہ کا بچہ جاں بحق، 7 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 کی فوری امدادی کارروائی

21 ویوز

فیصل آباد: 10 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): جڑانوالہ کے نواحی علاقے میں مسافر کوسٹر کو پیش آنے والے دردناک حادثے کے نتیجے میں دو ماہ کا دودھ پیتا بچہ جاں بحق جبکہ 7 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے آنے والی مسافر کوسٹر جڑانوالہ کے قریب ننکانہ روڈ پر چک نمبر 08 گ-ب کے پاس سے گزر رہی تھی کہ اچانک ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے چھوٹی نہر میں جا گری۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق نہر میں سرچ آپریشن کے دوران پانی میں ڈوبنے والے دو ماہ کے بچے داؤد ولد خلیل کی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو ٹیموں نے بچے کو بچانے کے لیے موقع پر ہی سی پی آر (CPR) فراہم کیا، تاہم معصوم بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel