فیصل آباد
ٹی ایچ کیو ہسپتال تاندلیانوالہ: ایکسرے ٹیکنیشن پر مبینہ تشدد، سی ای او ہیلتھ کا فوری نوٹس
17
ویوز
فیصل آباد 3 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)----- تاندلیانوالہ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں ایکسرے ٹیکنیشن خضر حیات پر مبینہ تشدد اور سرکاری سامان کو نقصان پہنچانے کے واقعے کا سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر شہزاد محمود نے فوری نوٹس لے لیا ہے، جس پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں استغاثہ جمع کرا دیا گیا ہے جبکہ سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سرکاری ملازمین پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
