Post Main Ad Panel
Read in English وزیراعلیٰ تامل ناڈو کا مودی حکومت سے بڑا مطالبہ

وزیراعلیٰ تامل ناڈو کا مودی حکومت سے بڑا مطالبہ

25 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ اور تمل فلموں کے نامور اداکار وجے نے نیٹ امتحانی نظام کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نئی دہلی میں جاری طلبہ کے احتجاج کی کھلم کھلا حمایت کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر تمل زبان میں جاری کردہ اپنے پیغام میں اداکار و سیاستدان نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی ٹی وی کے کا موقف بالکل واضح ہے کہ نیٹ امتحانی نظام کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر ووٹ بینک کی سیاست یا جھوٹے وعدے نہیں کریں گے، اس امتحانی نظام نے نہ صرف طلبہ بلکہ ان کے خاندانوں کو بھی شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔
فلم ‘ماسٹر’ اور ‘لیو’ سے شہرت پانے والے وجے نے مرکزی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیٹ جیسے امتحانات کا خاتمہ کرنا ہے تو تعلیم کو دوبارہ ریاستوں کی فہرست میں منتقل کرنا ہوگا تاکہ مستقل حل ممکن ہو سکے۔
انہوں نے تجاویز پیش کیں کہ اگر اس میں کوئی قانونی يا آئینی رکاوٹیں ہیں تو عبوری طور پر ایک خصوصی فہرست تیار کر کے ریاستوں کو طبی تعلیم سمیت تمام تعلیمی امور کا مکمل اختیار دیا جائے۔
وجے کی جانب سے یہ بیان ان کی بطور اداکار آخری فلم ‘جنا نایگن’ کی ریلیز سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ وہ پرکاش راج، شبانہ اعظمی اور ریتیش دیش مکھ کے بعد ان نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے پرچہ لیک تنازع پر کوک روچ جنتا پارٹی کی زیرِ قیادت ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کی ہے۔

Post Bottom Ad Panel