Post Main Ad Panel
Read in English ڈکیتی کے دوران شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا خطرناک ڈاکو گرفتار

ڈکیتی کے دوران شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا خطرناک ڈاکو گرفتار

2 ویوز

فیصل آباد: 14 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں پر فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کرنے والے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم فہد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں امجد اور ثقلین کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف شہزاد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فہد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید سنسنی خیز وارداتوں کے انکشاف کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مجرمانہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ العمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد اور مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel