Post Main Ad Panel
Read in English پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کا ڈویژنل سوشل ویلفیئر آفس کا دورہ

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کا ڈویژنل سوشل ویلفیئر آفس کا دورہ

3 ویوز

فیصل آباد: 14 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): حکومتِ پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز فیصل آباد کی جانب سے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ نمبر 1464 کے مطابق، پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسزفیصل آباد کی ٹیم نے ڈویژنل آفس سوشل ویلفیئر کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز طیب بھٹی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ضلعی آفیسر پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے پانی کے معیار، تحفظ اور اس کی حیاتیاتی و کیمیائی جانچ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

تبادلہ خیال کے بعد دونوں اداروں نے باہمی اشتراکِ عمل کو فروغ دیتے ہوئے واٹر سیکٹر میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی کپیسٹی بلڈنگ اور تربیت کے لیے مشترکہ ورکشاپس کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر اس بات پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں اور این جی اوز کی جانب سے نصب کردہ تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے معیار کی باقاعدگی سے لیبارٹری مانیٹرنگ اور چیکنگ کی جائے گی تاکہ شہریوں کو ہر صورت پینے کا صاف اور معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel