Post Main Ad Panel
Read in English ستھرا پنجاب کے ورکر پر تشدد، پولیس کارروائی سے گریزاں

ستھرا پنجاب کے ورکر پر تشدد، پولیس کارروائی سے گریزاں

7 ویوز

فیصل آباد: 5 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — جمیل پارک گلی نمبر 7 میں پنجاب ستھرا کے ورکر دلدار کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو کر خون میں لت پت ہو گیا۔ 

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پنجاب ستھرا کے متعلقہ حکام کی جانب سے فوری طور پر پولیس ایمرجنسی 15 پر اطلاع دی گئی، تاہم مبینہ طور پر تھانہ رضا آباد پولیس کی ٹیم بروقت موقع پر نہ پہنچ سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ ہمارا علاقہ نہیں ہے، جبکہ اہل علاقہ کے مطابق جمیل پارک گلی نمبر 7 باقاعدہ طور پر تھانہ رضا آباد کی حدود میں واقع ہے۔ اس واقعے پر اہل علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel