کرائم
مہندی کی تقریب میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والا ملزم گرفتار
29
ویوز
فیصل آباد: 5 اکتوبر(ڈیجیٹل اطلاع)---- پولیس نے شادی کی تقریب میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرتے ہوئے قانون شکنی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم رضوان مہندی کی تقریب کے دوران سڑک پر اونچی آواز میں میوزک چلا کر شدید شور شرابے کا باعث بن رہا تھا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔
متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی پریشانی کا سبب بننے والی قانون شکنی اور آلودگی پھیلانے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔