Post Main Ad Panel
Read in English معمولی تلخ کلامی پر چھرے کے وار سے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

معمولی تلخ کلامی پر چھرے کے وار سے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

35 ویوز
فیصل آباد : 5 اکتوبر(ڈیجیٹل اطلاع)۔۔۔۔۔پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر چھرے کے پے در پے وار کر کے ایک شہری کو بیدردی سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم نعیم نے تلخ کلامی کے دوران تیز دھار آلے (چھرے) کے وار کر کے اسلم نامی شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ ملک عمران نے پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ معصوم شہریوں کے قاتل قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

Post Bottom Ad Panel