Post Main Ad Panel
Read in English شہری کو 30 لاکھ روپے مالیت کے کپڑے سے محروم کرنے والا فراڈی ملزم گرفتار

شہری کو 30 لاکھ روپے مالیت کے کپڑے سے محروم کرنے والا فراڈی ملزم گرفتار

18 ویوز

فیصل آباد: 6 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)--- فیصل آباد پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے ایک شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزم آصف نے شہری عدنان سے مبینہ طور پر فراڈ کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا خرد برد کر لیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمد ریاض نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel