فیصل آباد: 4 اکتوبر(ڈیجیٹل اطلاع)۔۔۔۔۔ پولیس نے 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم عامر نے سوتیلا چچا ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچی ثانیہ فاطمہ کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن وسیم طارق نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے عزم ظاہر کیا ہے کہ گرفتار ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر 'نیور اگین' (Never Again) کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔