Post Main Ad Panel
Read in English ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت

8 ویوز

فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سنٹرل پولیس آفیسر فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن احمد نواز شاہ نے سنٹرل پولیس آفیسر کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر میرٹ پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ شہریوں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کھلی کچہری کا بنیادی مقصد ہر شہری کو بلا رکاوٹ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Post Bottom Ad Panel