فیصل آباد، پاکستان 28 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے پیر کے روز فیصل آباد پہنچ گئی۔
2 سے 16 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس سیریز میں میزبان پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیمیں بھی میدان میں اتریں گی۔
ترجمان کے مطابق سیریز کے تمام میچز فیصل آباد کے تاریخی اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جس کے لیے تمام تر انتظامی اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔