فیصل آباد: یکم اکتوبر ڈیجیٹل اطلاع۔۔۔۔۔۔۔ پولیس نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر برف والے سوے سے حملہ کر کے شدید زخمی کرنے والے ظالم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم بابر علی نے اپنی بیوی ثریا بی بی پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے اسے شدید لہو لہان کر دیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی امتیاز علی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر علی کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور اس حوالے سے سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔