فیصل آباد
آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کورس میں شرکت کے لیے کل روانہ ہوں گے، اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی جائے گی
8
ویوز
فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا ایک ماہ کی رخصت کے بعد ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کے کورس میں شرکت کے لیے کل فیصل آباد سے روانہ ہوں گے۔
فیصل آباد میں اپنی تعیناتی کے دوران انہیں ایک محنتی، ایماندار، خوش اخلاق اور فرض شناس افسر کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ان کی روانگی پر فیصل آباد کے شہریوں اور پولیس افسران و اہلکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
سہیل اختر سکھیرا کے اعزاز میں کل ایک الوداعی تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔