Post Main Ad Panel
Read in English قانونی کارروائی میں تاخیر پر ایس ایچ او ستیانہ غلام عباس نوکری سے برطرف

قانونی کارروائی میں تاخیر پر ایس ایچ او ستیانہ غلام عباس نوکری سے برطرف

17 ویوز

فیصل آباد 26ستمبر ڈیجیٹل اطلاع: آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا خود احتسابی کا عمل جاری، ایس ایچ او ستیانہ غلام عباس کو نوکری سے برطرف کردیا، برطرفی قانونی کارروائی میں تاخیر پر عمل میں لائی گئی ، اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی یا فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بروقت قانونی کارروائی اور موثر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا پولیس کا اولین فرض ہے،غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel