Post Main Ad Panel
Read in English دو بہنوں کو ہراساں کرنے اور گاڑی کو نقصان پہنچانے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

دو بہنوں کو ہراساں کرنے اور گاڑی کو نقصان پہنچانے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

26 ویوز
فیصل آباد 4 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)— پولیس نے دو بہنوں کو راستے میں روک کر ہراساں کرنے اور رکشے کی ٹکر سے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، متاثرہ خواتین حفصہ اور ضحی فاطمہ اپنی گاڑی پر گھر جا رہی تھیں جب ملزم ارسلان نے انہیں راستے میں روک کر ہراساں کیا۔ کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن علی اکبر نے فوری قدم اٹھاتے ہوئے ملزم ارسلان کو حراست میں لے لیا۔ سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کی عزتِ نفس مجروح کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق کا تحفظ اور ان کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel