فیصل آباد
معروف ٹک ٹاکر کشفہ خان کا ویڈیو غیر قانونی طور پر لیک کرنے والے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
108
ویوز
چنیوٹ 3 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — چنیوٹ کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر کشفہ خان نے اپنی نجی ویڈیو کو غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ پر لیک کرنے اور سوشل میڈیا پر پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے کا سخت نوٹس لیا جائے۔ کشفہ خان کا کہنا ہے کہ اس قبیح فعل سے ان کی پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے، اس لیے ذمہ دار شخص کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے تاکہ ایسے جرائم کی روک تھام کی جا سکے