Post Main Ad Panel
Read in English غیر قانونی ذبح خانے پر چھاپہ: مضرِ صحت گوشت کو تلف کرنے کے بجائے جلانے سے فضائی آلودگی پھیلانے کا انکشاف

غیر قانونی ذبح خانے پر چھاپہ: مضرِ صحت گوشت کو تلف کرنے کے بجائے جلانے سے فضائی آلودگی پھیلانے کا انکشاف

2 ویوز

فیصل آباد: 10 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) 247 رب میانی میں محکمہ لائیو اسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ایک غیر قانونی ذبح خانے پر مشترکہ چھاپہ مارا، جس کے دوران مبینہ طور پر مضرِ صحت گوشت کو مقررہ ضوابط کے تحت تلف کرنے کے بجائے کھلے عام جلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے غیر معیاری اور مضرِ صحت گوشت کو قانونی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تلف کیا جانا چاہیے تھا، تاہم اسے کھلے عام آگ لگانے سے علاقے میں شدید فضائی آلودگی پھیلی اور ماحولیاتی مسائل پیدا ہوئے۔ مقامي رہائشیوں نے آلودگی اور بدبو کے باعث شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حکام اور انتظامیہ کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ ذبح خانے کی غیر قانونی سرگرمیوں اور ماحولیاتی قوانین کی ورزی میں ملوث ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت قدم اٹھایا جا سکے۔

 

Post Bottom Ad Panel