Post Main Ad Panel
Read in English پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ستمبر میں بڑی کارروائیاں، 47 یونٹس سیل، لاکھوں روپے کے جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ستمبر میں بڑی کارروائیاں، 47 یونٹس سیل، لاکھوں روپے کے جرمانے

7 ویوز

فیصل آباد: 6 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)---- ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خصوصی حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ستمبر کے دوران کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 47 ناقص یونٹس بند کر دیے اور 12 مقدمات درج کروائے گئے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ستمبر میں صوبہ بھر میں 8,652 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی، قوانین کی خلاف ورزی پر 137 سیمپل لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے لیے گئے جبکہ 811 یونٹس کو ایک کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1,435 کلو گوشت، 1,000 کلو پلپ، 2,026 کلو فروٹ، 161 کلو کیچپ، 170 کلو گھی، 240 کلو مصالحہ جات، 6 من سے زائد دودھ سمیت ممنوعہ اجزاء اور بیورجز تلف کر دیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے بتایا کہ سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھاری جرمانے کیے گئے جبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ معائنے کے دوران ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور چوہوں، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ تعفن زدہ ماحول، واشنگ کے مناسب انتظامات نہ ہونے، کھلی نالیوں، زنگ آلود مشینری اور گندے فرشوں پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا عزم ہے کہ معیاری خوراک کی فراہمی اور ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی کیونکہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

Post Bottom Ad Panel