Post Main Ad Panel
Read in English سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر ضلع بھر کے چرچز اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت

سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر ضلع بھر کے چرچز اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت

19 ویوز

فیصل آباد 4اکتوبر  (ڈیجیٹل اطلاع)— سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر ضلع بھر کے چرچز اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو مکمل چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

سینئر پولیس افسران خود فیلڈ میں رہ کر چرچز کی سیکیورٹی ڈیوٹی کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ عبادت گاہوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹرز اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کڑی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر سی پی او تنویر حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہر میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور اقلیتوں کے حقوق و تحفظ کے لیے فیصل آباد پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Post Bottom Ad Panel