Post Main Ad Panel
Read in English خاتون پر کلہاڑی کے وارکرنے والا ملزم شکیل گرفتار: وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین پر تشدد نا قابلِ برداشت ہے، سی پی او تنویر حسین

خاتون پر کلہاڑی کے وارکرنے والا ملزم شکیل گرفتار: وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین پر تشدد نا قابلِ برداشت ہے، سی پی او تنویر حسین

2 ویوز

فیصل آباد: 13 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): زمین کے تنازع پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کرنے والے قانون شکن کے خلاف فوری اقدام کرتے ہوئے فیصل آباد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ سہیل اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے زمین کے تنازع پر خاتون (امیر نشاں) پر کلہاڑی سے جان لیوا وار کر کے انہیں شدید مضروب اور لہولہان کر دیا تھا۔ پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور غنڈہ گردی کرنے والے عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں پر تشدد و ہراسانی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے ظالمانہ اقدام میں ملوث مجرمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel