Post Main Ad Panel
Read in English وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق معیاری طبی سہولیات کی فراہمی: اے سی جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کا 'مریم نواز ہیلتھ کلینک 122 گ ب' کا معائنہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق معیاری طبی سہولیات کی فراہمی: اے سی جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کا 'مریم نواز ہیلتھ کلینک 122 گ ب' کا معائنہ

2 ویوز

فیصل آباد : 13 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت تمام دیہی و شہری علاقوں میں شہریوں کو معیاری اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات مسلسل جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے "مریم نواز ہیلتھ کلینک 122 گ ب" کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل نے ہیلتھ کلینک میں طبی و انتظامی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مرکز میں صفائی ستھرائی کے مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے علاج معالجے کے لیے آئے ہوئے مقامی شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی اور ہیلتھ کلینک میں دستیاب طبی سہولیات اور عملے کے رویے کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے کلینک کے عملے کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیہی علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی صحت کی سہولیات پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ترجیح ہے۔

Post Bottom Ad Panel