Post Main Ad Panel
Read in English  اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورنگزیب گورائیہ کا جنرل ہسپتال سمن آباد کا دورہ: ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات کا جائزہ

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورنگزیب گورائیہ کا جنرل ہسپتال سمن آباد کا دورہ: ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات کا جائزہ

2 ویوز

فیصل آباد: 13 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ ویژن کے تحت عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت اور معياری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامی مانیٹرنگ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورنگزیب گورائیہ نے جنرل ہسپتال سمن آباد کا سرپرائز دورہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورنگزیب گورائیہ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، فارمیسی اور او پی ڈی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کا ریکارڈ چیک کیا اور ہسپتال فارمیسی میں مفت ادویات کے اسٹاک اور دستیابی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے طبی سہولیات اور عملے کے رویے سے متعلق دریافت کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورنگزیب گورائیہ نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور تمام تر ان ڈور و آؤٹ ڈور مریضوں کو بلا تاخیر تمام واجب الاصل طبی سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایت کی، تاکہ عوام الناس کو سرکاری ہسپتالوں میں مکمل ریلیف میسر آ سکے۔

Post Bottom Ad Panel