Post Main Ad Panel
Read in English تیزاب گردی میں ملوث سفاک ملزم گرفتار: ذاتی عداوت پر شہری کو جھلسانے والا ملزم طاہر محمود پولیس کی تحویل میں، سخت سزا کا عزم

تیزاب گردی میں ملوث سفاک ملزم گرفتار: ذاتی عداوت پر شہری کو جھلسانے والا ملزم طاہر محمود پولیس کی تحویل میں، سخت سزا کا عزم

8 ویوز

فیصل آباد: 12 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیزاب پھینک کر شہری کو شدید جھلسانے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ احمد منیل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر محمود کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے ذاتی عداوت اور رنجش کی بنا پر شہری امین پر تیزاب پھینک کر اسے بری طرح جھلسا دیا تھا، جس پر فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم طاہر محمود کے خلاف قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے واضح کیا کہ تیزاب گردی جیسے وحشیانہ اور نا قابلِ معافی جرم میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیس کی تفتیش تمام تر قانونی و سائنسی بنیادوں پر مکمل کر کے ملزم کو عدالت سے قرار واقعی اور سخت ترین سزا دلوائی جائے گی۔

 

Post Bottom Ad Panel