کھیل
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن، سہ ملکی سیریز 2 اکتوبر سے شروع ہوگی
9
ویوز
فیصل آباد — 29 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع): پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کوچز کی زیرِ نگرانی بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس اور پریکٹس پر خصوصی توجہ دی۔
واضح رہے کہ ویمنز انڈر 19 تین ملکی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، جس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی انڈر 19 ویمنز ٹیمیں مدِمقابل آئیں گی۔