کھیل
فیصل آباد میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی سیشن جاری، سہ ملکی سیریز 2 اکتوبر سے شروع ہوگی
10
ویوز
فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا فیصل آباد میں تربیتی سیشن جاری ہے، جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے سیشنز میں حصہ لیا۔ ویمنز انڈر 19 سہ ملکی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی، جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔