Post Main Ad Panel
Read in English  سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد محمود کو دورہ،ڈجکوٹ میں 100بستر پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سنٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سپرد 

 سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد محمود کو دورہ،ڈجکوٹ میں 100بستر پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سنٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سپرد 

25 ویوز

فیصل آباد:  26ستمبر     ڈیجیٹل اطلاع   وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے شعبہ صحت کے انقلابی اقدامات کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈجکوٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ 100 بستروں پر مشتمل ٹراما سنٹر کی عمارت مکمل کرکے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سپرد جبکہ ہسپتال کے موثر آغاز کے لئے191 آسامیوں (SNE) کی منظوری کی درخواست سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کو ارسال کر دی گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شہزاد محمود نے ٹراما سنٹر کا دورہ کرکے عمارت کے مختلف شعبے دیکھے۔انہوں نے بتایا کہ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی خصوصی کاوشوں سے ٹراما سنٹر کی عمارت مکمل ہوئی اور جلد مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات دستیاب ہونگی۔

Post Bottom Ad Panel