Post Main Ad Panel
Read in English این سی سی آئی اے فیصل آباد کی اہم کارروائی: چائلڈ پورنوگرافی کے مکروہ فعل میں ملوث ملزم گرفتار، موبائل فون برآمد

این سی سی آئی اے فیصل آباد کی اہم کارروائی: چائلڈ پورنوگرافی کے مکروہ فعل میں ملوث ملزم گرفتار، موبائل فون برآمد

23 ویوز

فیصل آباد: 9 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) فیصل آباد نے بچوں کے استحصال اور سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی جیسے سنگین الزامات میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایجنسی کے حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی جانے والی اس کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جس میں بچوں سے متعلقہ نازیبا اور ممنوعہ ڈیجیٹل مواد موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برآمد شدہ ڈیوائس سے ملنے والے ڈیجیٹل شواہد کی فارنزیک جانچ اور تکنیکی تجزیے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس مکروہ نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد تک بھی رسائی حاصل کی جا سکے اور قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

این سی سی آئی اے حکام نے واضح کیا ہے کہ بچوں کے خلاف ہونے والے آن لائن جرائم اور ڈیجیٹل استحصال پر زیرِو ٹولرنس پالیسی کے تحت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

 

Post Bottom Ad Panel