Post Main Ad Panel
Read in English میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کا تاریخی اعزاز: پلاننگ برانچ کے لیے ISO 9001 سرٹیفیکیشن کا حصول

میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کا تاریخی اعزاز: پلاننگ برانچ کے لیے ISO 9001 سرٹیفیکیشن کا حصول

15 ویوز

فیصل آباد — 29 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع): میونسپل کارپوریشن فیصل آباد (MCF) پنجاب کی پہلی لوکل گورنمنٹ بن گئی ہے جسے پلاننگ برانچ کے لیے ISO 9001 سرٹیفیکیشن کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس تاریخی کامیابی کی خوشی میں میونسپل کارپوریشن کے اقبال ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ، چیف آفیسر عثمان غنی، ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، ارکان اسمبلی، میونسپل آفیسرز، تاجروں، سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ کارپوریشن کے عملے نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد نے اس کامیابی پر چیف آفیسر عثمان غنی اور کارپوریشن کے تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ اس موقع پر چیف آفیسر نے تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Post Bottom Ad Panel