Post Main Ad Panel
Read in English موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، دو موٹرسائیکلیں برآمد

موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، دو موٹرسائیکلیں برآمد

26 ویوز

فیصل آباد: 6اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمد ریاض نے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے ٹریس کر کے ملزم علی رضا کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel