Post Main Ad Panel
Read in English مکان کے تنازع پر ماں اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان گرفتار

مکان کے تنازع پر ماں اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان گرفتار

4 ویوز

فیصل آباد: 7 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) مکان کے تنازع پر گھر میں گھس کر ماں اور بیٹے کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر سعدیہ بی بی اور ان کے بیٹے احمد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ احمد منیر نے ملزمان ذوالفقار اور زبیر کو گرفتار کر لیا، اور گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا، سی پی او فیصل آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel