Post Main Ad Panel
Read in English سانگلہ ہل روڈ پر میرج ہال کا سرپرائز معائنہ، ون ڈش کی خلاف ورزی اور ناقص انتظامات پر بھاری جرمانہ

سانگلہ ہل روڈ پر میرج ہال کا سرپرائز معائنہ، ون ڈش کی خلاف ورزی اور ناقص انتظامات پر بھاری جرمانہ

13 ویوز

چک جھمرہ 4 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)— اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چک جھمرہ ڈاکٹر حلیمہ منیر نے سانگلہ ہل روڈ پر واقع ایک میرج ہال کا سرپرائز معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ہال میں ون ڈش قانون کی خلاف ورزی جبکہ کچن میں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ 

قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر میرج ہال انتظامیہ پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامیہ کو سخت ہدایت کی کہ ون ڈش قانون پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ کچن میں صفائی کے مطلوبہ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ اور قوانین کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Post Bottom Ad Panel