Post Main Ad Panel
Read in English بیٹے کے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار

بیٹے کے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار

30 ویوز
فیصل آباد 4اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)—  پولیس نے اپنے ہی بیٹے کے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچانے اور ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم شاہد نے ریسکیو پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ اس کے بیٹے حذیفہ کو نامعلوم ملزمان تشدد کے بعد اغواء کر کے لے گئے ہیں۔ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کی تصدیق کی اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی فوٹیج چیک کی تو اغواء کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، بلکہ ملزم نے خود ہی جھوٹا وقوعہ تراشنے کی خاطر بوگس کال کی تھی۔ بٹالہ کالونی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی سروسز کو گمراہ کرنے اور بوگس کالز کرنے والے ملزمان کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

Post Bottom Ad Panel