Post Main Ad Panel
Read in English بچی کے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار

بچی کے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار

9 ویوز

فیصل آباد: 6 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)--- پولیس نے بچی کے اغواء کا بوگس ڈرامہ رچانے اور ایمرجنسی سروس کا غلط استعمال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزم نیاز احمد نے ریسکیو 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ تین نامعلوم ملزمان 10 سالہ بچی ثانیہ کو اغواء کر کے لے گئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، تاہم تفتیش اور تصدیق کرنے پر معلوم ہوا کہ ایسا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا تھا اور ملزم نے جھوٹا مقدمہ درج کروانے کے لیے بوگس کال کا سہارا لیا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم نیاز احمد کو دبوچ لیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے وارننگ دی ہے کہ ایمرجنسی 15 سروس کا غلط استعمال کرنے یا پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel