Post Main Ad Panel
Read in English دوسری شادی کی رنجش پر خاتون کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

دوسری شادی کی رنجش پر خاتون کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

68 ویوز

فیصل آباد:2اکتوبر     ڈیجیٹل اطلاع: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوسری شادی کی رنجش پر خاتون کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم شوکت نے ایک سال قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سعدیہ پروین نامی خاتون کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ یہ واردات مبینہ طور پر دوسری شادی کرنے کی رنجش کا نتیجہ تھی۔

ایس ایچ او تھانہ ساندل بار ثاقب ریاض نے جدید ٹیکنیکل سورسز کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت کو ٹریس کر کے دبوچ لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی  کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اسے تمام ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔سی پی او فیصل آباد نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا ہے کہ شہریوں کے قتل جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel