فیصل آباد
لاہور ہائیکورٹ کا برطانوی شہری سے دوران حراست نقدی اور گاڑیاں ہتھیانے کے معاملے پر انکوائری کا حکم
42
ویوز
فیصل آباد: 7 اکتوبر (ڈیجیٹیل اطلاع) لاہور ہائیکورٹ نے برطانوی شہری سے دوران حراست مبینہ طور پر نقدی، قیمتی سامان اور گاڑیاں جبراً ہتھیانے کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد ثاقب سلطان اور انسپکٹر اجمل حسین کے خلاف انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ اہم حکم جسٹس جواد ظفر نے درخواست گزار اکمل حسین کی جانب سے دائر کی جانے والی رٹ پٹیشن پر سماعت کے بعد جاری کیا۔ عدالت نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے تاکہ قانون کی خلاف ورزی اور اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر ملوث افراد کو جوابدہ بنایا جا سکے۔