Post Main Ad Panel
Read in English کراچی کو 75 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا

کراچی کو 75 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا

29 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) 8 گھنٹے گزرنے کے باوجود دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال نہ ہو سکی۔ دھابیجی پر بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو 75 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
واٹر کارپوریشن کے مطابق صبح 8:45 پر دھابیجی پمپنگ کے تھرڈ فیز میں بریک ڈاؤن ہوا، کےالیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کیبل فالٹ ڈکلیئر کر دیا، فالٹ کے خاتمے کے لیے تکنیکی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔
کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے3پمپ عارضی بند ہو گئے ہیں۔
واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کےفالٹ سے یومیہ 75 ملین گیلن پانی کی فراہمی میں کمی ہو رہی ہے نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبرگ، نیوکراچی، لانڈھی، کورنگی اور اسکیم 33 کے بعض علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
واٹر کارپوریشن نے کہا کہ بجلی بحال ہوتے ہی تمام پمپس دوبارہ آپریشنل کرکے سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel