Post Main Ad Panel
Read in English ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار: ریسکیو 15 پر بوگس کال کرنے پر تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کی کارروائی

ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار: ریسکیو 15 پر بوگس کال کرنے پر تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کی کارروائی

29 ویوز

فیصل آباد: 10 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) ایمرجنسی ہیلپ لائن کا غلط استعمال کرنے اور پولیس کو گمراہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد پولیس نے ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عامر اکرم نے ریسکیو 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ مسلح ملزمان نے اس کے ساتھ واردات کی ہے اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جب حقائق کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ وہاں ایسی کوئی واردات پیش ہی نہیں آئی تھی اور اطلاع سراسر جھوٹی تھی۔

پولیس نے ایمرجنسی سروس کا وقت ضائع کرنے اور جھوٹی اطلاع دینے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر اکرم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا کہ ایمرجنسی 15 سروس کا غلط استعمال یا پولیس کو جھوٹی اور بوگس اطلاع دینے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Post Bottom Ad Panel