Post Main Ad Panel
Read in English شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے: سی پی او تنویر حسین کی کھلی کچہری میں ہدایات

شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے: سی پی او تنویر حسین کی کھلی کچہری میں ہدایات

11 ویوز

فیصل آباد: 8 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ضلع بھر سے آئے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے فرداً فرداً اپنے ذاتی اور اجتماعی مسائل سے متعلق درخواستیں پیش کیں اور پولیس حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

سی پی او فیصل آباد نے تمام سائلین کے مسائل کو تحمل سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسران کو ان کی درخواستوں پر قانونی کے مطابق فوری کارروائی کرنے اور شہریوں کے مسائل بروقت حل کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کی شکایات کا ازالہ کرنا اور پولیس و عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے۔

تنویر حسین نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فیصل آباد کا کوئی بھی شہری بغیر کسی سفارش کے بلا تاخیر ان کے پاس پیش ہو سکتا ہے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی یا دفتری امور میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تھانوں میں بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ہر سائل کو اس کی دہلیز پر بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔

 

Post Bottom Ad Panel