فیصل آباد، 3 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد میں گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم شاہ ویز نے دیگر فیملی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کائنات کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ویمن مدیحہ ارشاد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شاہ ویز اور اس کے والد اجمل کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔