Post Main Ad Panel
Read in English ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام 'ہیرو ٹیچر ایوارڈ' کی پروقار تقریب، نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو خراجِ تحسین

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام 'ہیرو ٹیچر ایوارڈ' کی پروقار تقریب، نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو خراجِ تحسین

10 ویوز

فیصل آباد: 5 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام شاندار تعلیمی خدمات انجام دینے والے قابلِ احترام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 'ہیرو ٹیچر ایوارڈ' کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) رشد اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر راؤ عبدالکریم، ڈویژنل ڈائریکٹرز چوہدری علی احمد سیان اور افتخار خان وردگ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ریاض حسین انجم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران محمد وسیم ساجد، محمد ذاکر اور ڈاکٹر عذرا نسرین سید سمیت وزیرِ تعلیم پنجاب کے نمائندگان ہاشم توصیف خان، نزاکت خان بلوچ اور محمد شعیب، سکولوں کے سربراہان اور معزز اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کا بنیادی مقصد معاشرے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کی گراں قدر خدمات کا بھرپور اعتراف اور انہیں اعزاز سے نوازنا تھا۔

Post Bottom Ad Panel